پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی

پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی ، ہرایک کو شکست کی صورت گھر جاناہوگا
باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی ، ہرایک کو شکست کی صورت گھر جاناہوگا ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقی ٹیم کے مد مقابل ہو گی جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔
لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین میچ بن گیا ہے۔
پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ذکورہ سیریز کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے دیکھے گئے تھے۔
رلڈکپ کے اس اہم میچ کے لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل جبکہ حسن علی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حسنین کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ٹیم کے لیے ایک سرپرائز پیکیج ثابت ہوگا۔
شعیب ملک اور حسن علی نے اب تک ورلڈکپ کے دوران تمام میچوں قومی ٹیم کی نمائندگی کی لیکن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔