سابق پاکستانی کرکٹر اور کشمیر پریمیئر لیگ کے امن کے سفیر شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کشمیر پریمیئر لیگ پر قائم کردہ موقف پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، پی سی بی کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔
شعیب اختر کشمیر پریمئیر لیگ میں امن کے سفیر مقرر
واضح رہے اس سے قبل شعیب اختر نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے بارے میں پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا شعیب اختر کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پہنچیں گی، جس میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی کنڈیشنز اور پچز دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گی۔
کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا
خیال رہے کہ تمام طرز کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں گیارہ میچز میں شکست ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل کیا گیا ہے۔