پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، مسلسل تین میچ جیتنے پر انعام کا اعلان

0
34

تیسری انڈر 23 ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے گروپ سی کے آخری لیگ میچ میں بھی چائینز تائپے کو تین ایک سے شکست دیدی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں جا رہی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور چائینز تائپے ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔ پاکستان ٹیم کو پہلے سی ٹمیں 20-25 سکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاکستان ٹیم کے کوچ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے مراد خان اور عثمان فریاد کو فہد اور انور کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا اور اگلے تینوں سیٹوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی اپنے نام کی،

پاکستان ٹیم نے مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے گروپ میں پہلی اور چائینز تائپے نے دوسری پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔ میزبان میانمار اور ہانگ کانگ کی ٹیموں نے 8 سے 16 پوزیشن کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ میں آج آرام کے دن کے بعد بدھ کو سری لنکا اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ان میچز کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

Leave a reply