ورلڈ‌کپ میچ، پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار، 10 اوور میں‌ 37 رنز پر ایک کھلاڑی آؤٹ

0
22

ورلڈ کپ کے پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے اہم میچ میں‌ پاکستانی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور اس کا ایک کھلاڑی صرف 13 سکور پر آؤٹ ہو گیا. آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق ہیں. بھارت نے پاکستانی ٹیم کو فتح کیلئے 336 رنز کا ہدف دیا ہے. بھارت کے پچاس اوور کے اختتام پر پانچ کھلاڑی آؤٹ‌ہوئے . محمد عامر نے دس اوور میں سینتالیس سکور دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کئے. میچ کے دوران کچھ دیر کیلئے بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا تاہم بارش رکنے پر دوبارہ کھیل کا آغاز کیا گیا. بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم نہیں کیے گئے تاہم اننگز بریک 15 منٹ کا کردیا گیا ہے. پاکستان انڈیا میچ میں ویرات کوہلی نے اپنے تیز ترین گیارہ ہزار رنز بھی مکمل کر لئے ہیں.

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔ روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے. ہاردک پانڈیا اور دھونی نمایاں‌کارکردگی نہیں‌ دکھا سکے. اسی طرح محمد عامر کے علاوہ پاکستانی باﺅلر میچ کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں اور بھارتی کھلاڑی تیزی سے سکور میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انڈیا کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور لوکیش راہول نے کیا، دونوں اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اورپاکستانی باﺅلرز کو کھیلنے میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے مابین یہ اہم میچ اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ کے آغاز پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ شروع میں محمد عامر نے اچھے اوور کئے تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ بھارتی ٹیم نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 163 رنز بنائے، دونوں اوپنرز نے نصف سنچری مکمل کی لیکن لوکیش راہول 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی بلے باز بغیر کسی پریشانی کے بغیر مضبوظ آغاز دینے پر کامیاب رہے ہیں۔ ورلڈ کپ 2019 میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا تجربہ ٹیموں کے لئے تلخ رہا ہے اور پانچ میچوں میں حریف ٹیموں نے 300 سے زیادہ رنز بنائے ہیںبھا۔رت کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں آج آصف علی اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے۔ایونٹ میں اب تک قومی کرکٹ ٹیم چار میچز کھیل چکی ہے جس میں شاداب خان اور عماد وسیم نے صرف ویسٹ انڈیز کیخلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا تھا۔بھارت کے خلاف قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم میں شاہین آفریدی اور آصف علی کو ڈراپ کرکے شاداب خان اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے جب کہ بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون کی جگہ وجے شنکر شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ گراﺅنڈ کے اوپر بادل ہیں اس لیے پہلے بالنگ کر کے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جب کہ بھارت کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر بالنگ ہی کرتے تاہم کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل بنا کر پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

Leave a reply