پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو گی مزید کمی

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لئے اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت پٹرولیم کو بھجوائی جانے والی سمری میں اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے، وزارت پیٹرولیم کی منظوری کی صورت میں یکم جون سے پیٹرول کی نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35 روپے 56 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے، ڈیزل کی قیمت 5 پیسے اضافے سے نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 37 پیسے کمی کے بعد 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 مئی کو حکم دیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کئے جائیں،وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد صوبوں کو مہنگائی میں مزید کمی لانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کو پیغام میں کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے ،آئل کی قیمتیں بڑھنے پر بلاتاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے.

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 30 روپے تک کمی کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم کے حکم کے بعد خزانہ ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگی۔

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے

قبل ازیں 24 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں آنے والے تعطل اور اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے عوام اور مختلف شعبوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 15 روپے کمی کا اعلان بھی کیا تھا۔وفاقی حکومت نے 29 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کی تھی

حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی، پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز بڑھا دئیے

Leave a reply