پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم

0
39

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری،سرکاری حج کے اخراجات مزید ہو گئے کم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے حج پر جانے کے لئے کتنے اخراجات ہوں گے، پاکستانیوں کے لئے اہم خبر آ گئی

جے یو آئی کے آفیشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس سال سرکاری حج 6 لاکھ پچاس ہزار سے کم کا ہو گا، سعودی عرب سے معاملات طے کرلئے،گذشتہ حکومت کے اخراجات کے تحت اس سال حج 11 لاکھ کا ہونا تھا، ہوٹلز کو آدھے سے کم قیمت پر بک کیا ہے،ہوٹل خود جا کر بک کئے ہیں، حجاج کرام کو ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔حج مہنگا تھا اس کوسستاکرنے کیلئے کام شروع کیا۔حج اخراجات میں کمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے۔

سابق دور حکومت میں حج معاملے پر بھی ڈاکے ڈالے گئے سابق دور حکومت کی ڈکیتیاں سامنے لاؤں گا کہ کیسے حج مہنگا کیا گیا ؟مجھے کہتے ہیں کہ میں چکر لگانے اورسیر سپاٹے پر گیا تھا ان کو بتادوں میں سیر سپاٹے والانہیں ہوں میں نے حج و عمرہ کا سفر کیا مگر کبھی سیر سپاٹے کے لیے نہیں ،میں مدرسہ حقانیہ سے پڑھا ہوا ہوں، تبلیغ کے لیے دروازے کھولونگا

واضح رہے کہ پی ائی اے منصوبے کے مطابق 31 مئی سے حج آپریشن کا آغاز کرے گا ،حج آپریشن پاکستان کے 8 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سے کیا جائے گا سعودیہ عرب میں حج پروازیں جدہ اور مدینہ منورہ جائیں گی پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن 297 پروازوں کے ذریعے 31 مئی تا 13 اگست تک جاری رہے گا

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

Leave a reply