طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی سازش ناکام ہوئی
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے لیے آرمڈ فورسز اور تمام ادارے الرٹ ہیں،قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ حساس وقت ہے اور سب کی ذمہ داری ہے، کہ الرٹ رہیں، پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی پوری کوشش کی گئی لیکن ناکامی ہوئی، ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بڑی کوشش کی،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا عمران خان کو اندازہ تھا کہ اشرف غنی بہت زیادہ غلط فہمی کا شکارتھا پاکستان نے امریکا طالبان کو ٹیبل پر لانے میں اہم کردار ادا کیا،دنیا میں پاکستان بہت اہم ملک ہے،ہم کسی کو پاکستان میں مداخلت کرنے نہیں دیں گے،ہر کرپٹ شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے بھاگ جائے،پاکستان کی خدمات امن کے لئے سنہری حروف میں لکھی جائیں گی
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ویزا پراسیس ایک دن میں مکمل کیا جائے طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہے ،طالبان کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عمران خان اور وزارت خارجہ کا فیصلہ ہے، عمرن خان کو مبارک باد دیتا ہوں آج ہمارے3 سال مکمل ہو گئے ہم نے افغان مہاجرین کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوئی آرہا ہے،تمام ایئر پورٹس اور بارڈرز پر امیگریشن کیلئے عملہ موجود ہے،60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کو چارٹر طیارے سے پاکستان لائیں گے،سفارتکاروں کو ٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں،پرامن افغانستان پاکستان کے لیے اتنا اہم ہے جتنا افغانستان کے لیے ،613 پاکستانیوں کو افغانستان سے واپس لایا جا چکا،طورخم سے کابل تک تمام راستہ کلیئر ہے،عاشورا کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں،
افغانستان میں پھنسے صحافیوں کو شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنا دی
وزیراعظم کس ملک جا رہے؟ کراچی سے کون گرفتار ہوا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف
بلاول دل کا جانی ، تحریک لبیک بارے کیا فیصلہ ہونے جا رہا؟ شیخ رشید کا اہم انکشاف
مریم نواز کی خواہش؟ عید پر کتنی ہوں گی چھٹیاں؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان
وزیرداخلہ بننے کا مطلب یہ نہیں کہ اوقات بھول جاؤں،،بارڈرپرجاوَں گا، شیخ رشید
لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی
بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید
مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید