پاکستانیو!اللہ کا شکرادا کریں:دنیا سے پوچھیں‌ کرونا نے ان کا کیا حال کردیا ہے

0
33

اسلام آباد:پاکستانیو!اللہ کا شکرادا کریں:دنیا سے پوچھیں‌ کرونا نے ان کا کیا حال کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق دنیا اس وقت کرونا کی تباہ کاریوں سے تباہ ہوکررہ گئی ہے ، دنیا کے معاشی طورپرمضبوط ملک بھی نہ صرف بے بس ہوگئے ہیں بلکہ ان اب وہاں بھوک افلاس کی وجہ سے لوگ بھی مرنے لگے ہیں‌

اس حال میں جبکہ پاکستان معاشی طورپرایک کمزورملک ہے اوراس کی آبادی اس کے وسائل سے کہیں زیادہ ہے لیکن الحمد للہ اللہ کی ر حمت سے اورحکومتی اقدامات سے صورت حال قابو میں ہے اورپاکستان میں نہ توایسی بے چینی ہے اورنہ ہی لوگ بھوک سے مر رہے ہیں

صرف یہ ہی نہیں کہ لوگ بھوک افلاس کی وہ سے بے حال ہورہے ہیں بلکہ جن کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں وہ دوسروں سے چھین کر زندہ رہنے کی کوشش کررہے ہیں اس کوشش میں امریکہ میں 47 سے زائد افراد لڑائی کےدوران ہلاک بھی ہوگئے ہیں

لوگ کھانے پینے کی اشیا لینے کے لیے لمبی لمبی لائنوں میں لگ رہےہیں ، امریکہ سےموصول ہونے والی اطلاعات اورتصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ کئی کئی کلومیٹر یہ قطاریں ہیں جہاں لوگ ایک وقت کے کھانے کے لیے کئی کئی گھنٹے کھڑے ہوکرانتظارکررہے ہیں

صرف یہ ہی نہیں بلکہ اب تو امریکی حکومت نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے انداز کو اختیارکرتے ہوئے لوگوں کی بد حالی دیکھ کرپیسے تقسیم کرنے شروع کردیئے ہیں‌

پاکستان ایک غریب ملک ہے جس کے وزیراعظم نے کروڑوں خاندانوں میں "احساس ” پروگروام کے تحت کھربوں‌روپے غریبوں‌ کو پہنچائے ، پاکستان میں فی خاندان 12000 روپے دیئے گئے ، اس کے علاوہ اورکئی صورتوں میں بھی امداد جاری رکھی گئی

لیکن بہادر امریکہ کی صورت حال ہے کہ امریکی حکومت 6 ہزارڈالراپنے شہریوں‌ کو دے رہی ہے ، یہ بھی یاد رکھیں ہمارے لیے روپے اوران کی کرنسی ڈالراپنے اپنے ملک میں‌ ایک ہی حیثیت رکھتی ہے

یہ وجہ ہے کہ اکثرامریکی سوشل میڈیا پرٹرمپ کوطنزا کہتے ہیں کہ وہ عمران خان سے سیکھ رہے ہیں‌

پھران حالات سے پریشان امریکی حکومت نے عوام پرٹیکسز کی بھرمار کرتے ہوئے ان کو اور پریشان کردیا ہے ، امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق کرونا کی وجہ سے امریکہ میں مہنگائی 500 گنا بڑھ گئی ہے اورابھی کنٹرول میں ہونے کا نام بھی نہیں لے رہی

ایسے ہی برطانیہ جیسے ملک کا حال ہے ، ہر طرف سناٹا ہے لوگوں کو کھانے پینے کےلیے کچھ نہیں مل رہا ، زیادہ ترلوگ اپنے گھرروں میں محصور ہیں ، لوگوں کو کھانے پینے کے لیے کچھ نہیں مل رہا ، حکومت کے پاس وسائل ختم ہوگئے ہیں ، برطانیہ نے آئی ایم ایف سے قرضے لینے کا پروگرام بنالیا ہے

دوسری طرف لوگ بھوک اورپیاس سے مدہوش ہیں بازار ،مارکیٹیں بند ہیں‌، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کریں‌، یہی وجہ ہے کہ اس وقت برطانیہ کا 75 فیصد علاقہ لاک ڈاون میں ہے اوریہ لاک ڈاون کرفیو کا سماں پیش کررہاہے

حکومت نے امریکہ کی طرح عوام پربوجھ ڈالتے ہوئے ٹیکسز میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے،دوسری طرف ان حالات نے مہنگائی اس قدر بڑھا دی ہے کہ کسی کو سمجھ ہی نہیں آرہی

ایسے ہی شمالی آئرلینڈ میں خوراک سپلائی میں خلل کے با‏عث اسٹورز میں الو بولنے لگے۔شمالی آئرلینڈ میں بریگزٹ کے باعث خوراک سپلائی لائن میں خلل پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں اسٹورز خالی ہو چکے ہیں۔

ادھر ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سی ای او گلین رابرٹس نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پریشان ہو کر خوراک کی ذخیرہ اندوزی نہ کریں، خوراک کی سپلائی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، مسئلہ پر جلد قابو پالیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کی سب سے بڑی وجہ برطانوی سپلایر ہیں، جنہوں نے کاغذات مکمل کرنے پر توجہ نہیں دی۔

ایسے ہی تیل کی دولت سے مالا مال عرب ممالک کی صورت حال ہے ، ٹیکسز میں اضافہ ، مہنگائی میں 300 سے 400 فیصد تک اضافہ ، غیرمقامی شہریوں پرزیادہ بوجھ ڈال دیا گیا ہے

یورپی ممالک بھی اسی کیفیت سے گزررہے ہیں کئی ممالک میں تو قحط جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ،

ان حالات میں جب پاکستان کے حالات پرنظرڈالیں توبلا شبہ پوری قوم کا اللہ کا شکرادا کرنا چاہیے پاکستان میں یقینا مہنگائی بڑھی ہے ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن نہ تو کوئی بھوکا ہے اورنہ کوئی پیاسا

حالات قابو میں ہیں ، حکومت ایک طرف غریب عوام کو نقدی کی صورت میں مدد فراہم کررہی ہے تو دوسری طرف کاروباری طبقے کو مراعات دے کراورٹیکسز میں کمی لاکران کو روزگار کا پہیہ ہر صورت رواں رکھنے کے لیے بجلی اورگیس کے نرخوں میں کمی کردی ہے

اس بات میں بھی کوئی جھوٹ نہیں کہ ملک میں کچھ بحران ضرور ہیں لیکن یہ بحران قدرت کی وجہ سے نہیں بلکہ ان قوتوں کے پیدا کردہ ہیں جن کی کوشش ہے کہ وہ عمران خان کو ہر صورت نہیں چلنے دیں‌گے ، جس کے لیے یہی طبقہ میڈیا کے ذریعے یہ تاثردینے کی کوشش کررہا ہےکہ عمران خان کے بس کی بات نہیں تودوسری طرف یہی مافیا ذخیرہ اندوزی کرکے لوگوں کوجان بوجھ کرپریشان کررہا ہے

لیکن یاد رکھیں

یہ پاکستان مخالف قوتوں کی تدبیریں ہیں ، اللہ کی طرف سے اس قوم پراحسان ہیں جس نے اس مشکل وقت میں بھی صبر اورحوصلے جیسی نعمت سے نوازا ہے

یہ بھی یاد رکھیں جو لوگ ان سازشوں میں مصروف ہیں خواہ وہ حکمران جماعت سے ہوں یا اپوزیشن سے وہ یاد رکھیں کہ ایک ذات اور بھی ہے جوسب کچھ دیکھ رہی ہے جب پھر اس کی تقدیر غالب آگئی تو پھر یہ سازشی تدبیریں‌ نہ صرف دم توڑ جائیں گی بلکہ ان تدبیروں کو بنانے والے بھی تباہ وبرباد ہوجائیں گے

Leave a reply