پاکستانیو :کرونا نےدنیا کوتباہ کردیا:احتیاطی تدابیرسے بچ سکتےہیں:اللہ ہمیں نجات دے:اسد عمرکی قوم سےالتجا

0
22

اسلام آباد :پاکستانیو :کرونا نےدنیا کوتباہ کردیا:احتیاطی تدابیرسے بچ سکتےہیں:اللہ ہمیں نجات دے:اسد عمرکی قوم سےالتجا،اطلاعات کےمطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر اور محمودالزمان کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، جس میں این سی اوسی نے ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ماسک نہ پہننا ، سماجی فاصلےکاخیال نہ رکھنا اور کاروبارکیلئے مختص اوقات کی خلاف ورزی قابل تشویش ہے۔

اسد عمر نے اس اہم اجلاس میں قوم کومخاطب ہوتے ہوئے درخواست کی کہ دنیا اس وقت کرونا کی وجہ سے تاریخ کے مشکل دور سے گزررہے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ ایک ہی صورت ہے کہ ہم احتیاطی تدابیراخیتارکریں اورساتھ ساتھ اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اس بیماری سمیت دیگرآفات مشکلات سے نجات کی دعاکریں ، ہمارے اللہ بڑے رحیم وکریم ہیں ہمیں معاف کردیں گے

این سی او سی نے کورونا ویکسین خریداری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نےایک ملین سائینو فارم کورونا ویکسین کی خریداری کی ہے ، خریدی گئی ایک ملین کوروناویکسین صوبوں کو فراہم کر دی۔

اجلاس میں صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ ویکسینیشن کے مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں جبکہ 65سال سےزائدعمرشہریوں کوواک ان ویکسی نیشن سہولت دینے کا فیصلہ کیا ، 65 سال سے زائد عمر والوں کو موقع پر کورونا رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔

این سی اوسی کو بچوں میں کوروناکیسزکی شرح میں اضافے پر بریفنگ دی گئی ، جس میں کہا گیا کوروناکی موجودہ لہرمیں بچوں میں کیسزکی شرح میں بڑا اضافہ نہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وباکی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کےمطابق گزشتہ ایک روز میں 5 ہزار 234 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح دس اعشاریہ چارتین فیصد رہی۔

24گھنٹے میں مہلک وائرس مزید 83 جانیں نگل گیا، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموت کی تعداد 14 ہزار613 ہوگئی۔

Leave a reply