پاکستان میں ہو کیا رہا ہے،ادارے بہت ہی کمزور ہیں،عدالت کے ریمارکس

0
24
islamabad high court

پاکستان میں ہو کیا رہا ہے،ادارے بہت ہی کمزور ہیں،عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید میانمار شہری ابراہیم کوکو کو تھائی لینڈ منتقل کرنے کا معاملہ ،عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ابراہیم کوکو ساڑھے 3 سال سے جیل میں ہے اور عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا،2016 کو فیصلہ دیا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا،ابراہیم کوکو 37 سال قید کی سزا اپنے ملک میں کاٹے گا پاکستان میں نہیں،وکیل نے کہا کہ میانمار کے شہری ابراہیم کوکو کو عدالت نے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے رکھا ہے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ابراہیم کوکو کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں تھائی لینڈ میں 37 سال قید کا حکم سنایا تھا،پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق ملزم تھائی لینڈ کا شہری ہے، ملزم کو تھائی لینڈ سے پاکستان لایا گیا،

وزارت داخلہ آفیسر نے کہا کہ جس وقت پاکستان لایا گیا تو پاکستانی تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پاکستان کے ادارے بہت ہی کمزور ہیں،ملزم کا تھائی لینڈ سے پاکستان لانے میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور ایف آئی اے شامل ہے،کیا پاکستان کے ذمہ دار ادارے ایف آئی اے، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے افسران کے خلاف کارروائی ہوا،پاکستان کو ملزمان اور مجرمان کا جنت بنایا جا رہا ہے، جعلی دستاویزات کے ذریعے منشیات کے جرم میں 37 سال سزا تھائی لینڈ میں سنایا گیا، تھائی لینڈ سے سزایافتہ ملزم کو پاکستان لانے کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم پاکستانی نہیں ہے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اب کیا ملزم تھائی لینڈ کی سزا پاکستان میں گزارے گا، پاکستان میں ہو کیا رہا ہے، ایف آئی اے کے ذمہ داروں کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا،

عدالت نے حکم دیا کہ یڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رپورٹ اور دستاویزات عدالت میں جمع کرائیں، آئندہ سماعت تک عدالت کو مطمعن نہیں کیا تو ڈی جی ایف آئی اے، سیکرٹری خارجہ اور سکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے گا، عدالت نے سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی،

Leave a reply