پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

0
33

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

باغی ٹی وی : پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں اپنی ذمہ داری کا آغاز کیا۔ پاکستان میں خوش آمدید، سفیر بلوم!

پاکستان میں امریکا کے نامزد سفیر نے اپنےعہدے کا حلف لےلیا

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکاکی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے امریکی سفیرپاکستان کےمستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔


امریکی سفارتخانہ کے مطابق ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔


امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔

ایران کا پاسداران انقلاب کےسینئیر کرنل کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا الزام

انہوں نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں مُلکوں کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

امریکہ کے نامزد سفیرکب پہنچیں گے پاکستان؟

واضح رہے کہ ڈونلڈ بلوم مشرق وسطیٰ اُمور کے ماہر ہیں اور عربی زبان جانتے ہیں، وہ کابل، مقبوضہ بیت المقدس، قاہرہ، بغداد اور کویت میں امریکی سفارتی مشنز میں کام کر چکے ہیں

پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

Leave a reply