پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری،مزید 3359 مریض سامنے آ گئے

0
17

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3359 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر2 لاکھ 40 ہزار848 مریض سامنے آ چکے ہیں.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد97ہزار626 ہوگئی ہے جب کہ پنجاب میں 83ہزار599، خیبرپختونخوا میں 28ہزار681، بلوچستان میں 10ہزار919، اسلام آباد میں 13ہزار650،گلگت میں ایک ہزار595 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار490 مریض ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زیادہ ہے اور تا حال ایک لاکھ 40 ہزار 965 کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91 ہزار 602 ہے۔

پاکستان میں کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کورونا کے مریضوں کیلئے ملک بھر میں ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔

کرونا سے پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

Leave a reply