پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

0
67

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،حکمران قادیانیوں سے متعلق نرم گوشہ رکھتے ہیں

ختم نبوت کے عنوان سے 7 ستمبر 1974 کو جو قانون سازی ہوئی تھی اسی کے یاد میں جمعیت علماء اسلام کے زیر انتظام یوم الفتح کو منایا گیا ،اسی سلسلہ میں پشاور میں ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد شریک ہوئے، جے یو آئی کے زیر اہتمام اس کانفرنس سے مولانا فضل الرحمان و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا.

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کا اجتماع سیاسی اجتماع ہے، ہم کسی کو بھی پاکستان کا آئین اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، آج کے جلسے کی طرز پر کراچی میں بھی جلسہ کریں گے، ہم پرامن لوگ ہیں، فسادات کی سیاست نہیں کرتے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ختم نبوت سیاسی مسئلہ ہے جسے سیاسی قائدین نے ہمیشہ کے لئے حل کردیا ہے۔ اگر کوئی ختم نبوتؐ سے انکار کرے تو حکومت اس کی سرکوبی کے بجائے اسے تحفظ فراہم کرتی ہے۔حکمران قادیانیوں سے متعلق نرم گوشہ رکھتے ہیں وزیراعظم نے توہین رسالت کی مرتکب خاتون کو بیرون ملک بھیج کر اس کا اعتراف بھی کیا پاکستان میں پہلی مرتبہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہورہی ہیں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے میڈیا اور اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دلائل دیئے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کہ بیرونی دباؤ پر کوئی قانون سازی قبول نہیں کریں گے‘ اسمبلی میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی‘ صرف ایکسٹینشن اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کی گئی۔ اگر کسی نے قانون ختم نبوتؐ میں تبدیلی کی کوشش کی تو میراہر کارکن اپنی جان نچھاور کردے گا۔ میں پشاور کے وکلاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے خالد فیصل کی وکالت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

مولانا فضل الرھمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے یہاں لسانی اور فرقہ وارانہ فسادات کی گنجائش نہیں تمام مکاتب فکر کے علماء 22 نکات پر متفق ہیں 73ء کا آئین متفقہ دستاویز ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ مسلمانوں کی نہیں حکمرانوں کی ضرورت ہے اے پی سی میں مضبوط موقف پیش کریں گے 2018ء میں صوبے کا مینڈیٹ چوری کیا گیا یہ حکمران اور انکا مینڈیٹ جعلی ہے۔

مریم نواز کی طرف سے ملاقات کی باضابطہ دعوت نہیں آئی،مولانا نے شکوہ کر ہی دیا

Leave a reply