مزید دیکھیں

مقبول

فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی...

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی: پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی...

سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر...

بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13...

پاکستانی نژاد امریکی شہری کی امریکا حوالگی روکنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

پاکستانی نژاد امریکی شہری کی امریکا حوالگی روکنے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیو یارک میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس لبنیٰ سلیم پرویزپرمشتمل ڈویژن بینچ نے طلحہ ہارون کے والد اور وفاق کی انٹراکورٹ اپیلوں پرسماعت کے دوران محفوظ فیصلہ سنادیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایاکہ وہ امریکی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں،22 جولائی کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا گیا کہ نیو یارک میں پراسیکیوٹرز سے مشاورت کی گئی ،امریکا انکوائری مجسٹریٹ کو ضروری شواہد فراہم کرے گا،

عدالت نے وفاق کی انٹراکورٹ اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے امریکی تفتیشی افسر کو پاکستان میں انکوائری مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلحہ ہارون کی امریکا حوالگی کا معاملہ انکوائری مجسٹریٹ کے سامنے زیر التوا رہے گا جو ملزم کی حوالگی سے متعلق فیصلے کے لیے مزید شواہد وصول کر سکتا ہے ،

امریکہ کو مطلوب پاکستانی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،امریکی تفتیشی افسر کو پاکستان میں انکوائری مجسٹریٹ کےسامنے پیش ہونے کا سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا،

واضح رہے کہ طلحہ ہارون پر داعش سے تعلق اور امریکا میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔

امریکا نےدہشتگردی کےمنصوبے کےالزام میں طلحہ ہارون کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا ،پاکستان میں کوئٹہ کے رہائشی طلحہ ہارون کو2016 میں گرفتار کیا گیا تھا.اکیس سالہ طلحہٰ ہارون پر دولت اسلامیہ (داعش) کے ساتھ وابستہ کا الزام ہے اور ان کے خلاف 2016 میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور زیرِ زمین ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر حملوں کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔

انھیں امریکا کے حوالے کرنے کی کارروائی جاری تھی جسے ان کے والد ہارون الرشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ امریکا نے پاکستان سے طلحہ ہارون کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کو خط لکھا تھا

پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالہ کرنے سے روک دیا عدالت نے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan