پاکستان میں کرونا سے ہلاکت کے بعد کونسا علاقہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا؟

0
18

پاکستان میں کرونا سے ہلاکت کے بعد کونسا علاقہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکت،مردان کے علاقے یونین کونسل منگا کا لاک ڈاوَن کر دیا گیا

ضلعی انتظامیہ مردان نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دے کرکردیا،ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،متاثرہ علاقے میں اسکریننگ کے لیےانتظامات کئے جا رہے ہیں،ضلعی انتظامیہ مردان نے فوری طور پر علاقہ حساس ترین قرار دے کربندکردیا

واضح رہے کہ مردان کا ایک شہری کرونا وائرس کے باعث گزشتہ روز جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد دیگر شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات مزید سخت کئے جا رہے ہیں.ے پی صوبے میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت ضلع مردان میں ہوئی جہاں 50 سالہ سعادت خان وفات پا گیا۔ جاں بحق شہری مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا اور چند روز قبل ہی عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

ادھر کرونا سے جاں بحق ہونے والے شخص کے بارے میں صوبائی وزیرصحت تیمور جھگڑا کے مطابق جاں بحق مریض 8 مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا اور جس میں آج کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔جبکہ دوسری موت کورونا وائرس کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ہوئی جہاں زیرعلاج ہنگو کا 36 سالہ رہائشی جاں بحق ہوگیا۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک 19 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار968ہوگئی،چین میں3245،اٹلی2978اورایران میں1135ہلاکتیں ہوئی ہیں، اسپین میں 638، فرانس264،امریکہ155اوربرطانیہ میں 104ہلاکتیں ہوئی ہیں،جنوبی کوریا91،نیدرلینڈز58،جاپان 32  اور سوئٹزر لینڈمیں33ہلاکتیں ہوئی ہیں.

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے85ہزار745مریض صحت یاب ہوئے ہیں،جرمنی 28، انڈونیشیا19 ،فلپائن17 ،بیلجیئم14 ،عراق 12اورسویڈن میں10ہلاکتیں ہوئی ہیں. پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 مریض، بھارت میں 3 مریض ہلاک ہوئے ہیں،

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے کئی ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 35 ہزار 813 سے بھی تجاوز کرگئی۔خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں

Leave a reply