پاکستان کی طرف سے امن کی خواہش کا مطلب غلط نہ سمجھا جائے: بھارت اپنی ذمہ داریاں نبھائے، معید یوسف

0
33

اسلام آباد: پاکستان کی طرف سے امن کی خواہش کا مطلب غلط نہ سمجھا جائے: بھارت اپنی ذمہ داریاں نبھائے، اطلاعات کے مطابق قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ علاقائی امن کے لئے سازگار ماحول قائم کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان حالیہ بات چیت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بارہا علاقائی امن پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کی بدولت ہی بھارت خطے میں امن کیلئے باہمی افہام و تفہیم پر عمل پیرا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے تحت خوش اسلوبی سے حل کیا جانا چاہیے۔

معید یوسف نے بیک چینل ڈپلومیسی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں انہوں نے کہاکہ اجیت دوول سے اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،معید یوسف نے کہاکہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے بنیاد ہے

معید یوسف نے کہا کہ پیش رفت ڈی جی ایم اوز کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے،پاکستان 2003 کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرتا ہے،معید یوسف نے کہا کہ خوشی ہے کہ معاہدے کی روح کے مطابق عمل کے سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے سے بے گناہ زندگیاں بچیں گی، غلط مطلب ہرگز نہ لیا جائے

Leave a reply