پاکستان کی معیشت ٹھوس بنیادوں پراٹھ رہی ہے:دنیا بھی پاکستانی معیشت کی بڑھوتری پرحیران ہے: خلیج ٹائمز

0
45

اسلام آباد:پاکستان کی معیشت ٹھوس بنیادوں پراٹھ رہی ہے:دنیا بھی پاکستانی معیشت کی بڑھوتری پرحیران ہے:اطلاعات کے مطابق عرب دنیا کے ایک بہت بڑے میڈیا گروپ خلیج ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت ٹھوس بڑھوتری کی راہ پرگامزن ہے اور ملکی معیشت مشکل حالات کے باوجودآئندہ پانچ برسوں میں بڑھوتری کی کے اندازوں سے زیادہ ہونے کی استعداد کی حامل ہے۔

یہ بات مشرق وسطیٰ کے معروف اخبار خلیج ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔ اخبار نے حکومتی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں اوراقتصادی ماہرین کے حوالہ سے کہا ہے کہ مضبوط اقتصادی اشاریوں کی بنیاد پرآئندہ پانچ برسوں میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی بڑھوتری کی سالانہ شرح 5 سے لیکرچھ فیصد ہونا ایک معمول کی بات ہوگی۔

گورنرسٹیٹ بینک رضا باقر نے بتایا کہ یہ بات درست ہے کہ ہماری معیشت آنیوالے برسوں میں تیز رفتاربڑھوتری کی استعداد رکھتی ہے، سٹیٹ بینک نے جاری مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد اورآنیوالے مالی سال میں 4 فیصد ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا کہ پاکستان آنیوالے دوبرسوں میں 6 فیصد بڑھوتری کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 کی وبا میں تیزی آنے پر 6 ارب ڈالرمالیت کے قرضہ کیلئے سخت شرائط پردوبارہ مذاکرات پرآمادگی کااظہارکیاہے، وفاقی حکومت آئندہ مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب روپے مختص کرے گی جس سے ترقی اورروزگارکے نئے مواقع پیداہوں گے۔

اخبار کے مطابق”آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی میں اضافہ کی شرح 4 فیصدتک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے، گزشتہ مالی سال کے منفی 0.4 فیصدکے مقابلہ میں جاری مالی سال میں معیشت کی بڑھوتری کی شرح 1.5 فیصدسے زیادہ ہوگی“۔گورنرسٹیٹ بینک کے مطابق کوویڈ 19 سے پیداہونے والی مشکل صورتحال کے باوجود ہمارے اقتصادی اشارئے قوی ہے جوملکی معیشت کیلئے نیک شگون ہے۔

Leave a reply