کروناسےدنیا کی معیشت زوال پزیر،پاکستان کی معیشت بلندیوں کوچھونےلگی،دنیابھی حیران، کیا کررہاہےکپتان

0
15

لاہور:کروناسےدنیا کی معیشت زوال پزیر،پاکستان کی معیشت بلندیوں کوچھونےلگی،دنیابھی حیران، کیا کررہاہےکپتان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر یورو بانڈز کی مد میں موصول ہو گئے جس کے بعد ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر یوروبانڈز کی مد میں حاصل ہوگئے ہیں۔

 

ٹویٹ کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ ملکی زرمبادلہ کے زخائر ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کی 3 سال کے بعد انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ سے 5، 10 اور 30 سال کے یورو بانڈز سے 2.5 ارب ڈالر مل گئے۔

اعلامیہ وزارت خزانہ کرے مطابق یورو بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطی، یورپ اور امریکی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی لی۔ پاکستان نے پہلی بار گلوبل میڈیم ٹرم پروگرام کے تحت بانڈز جاری کئے، پاکستان مستقبل میں بھی کیپٹل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرتا رہے گا۔

Leave a reply