پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کردیا گیا

Pakistan's first electro-optical satellite launched

پاکستان نے خلا میں اپنے پہلے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کو کامیابی سے لانچ کر لیا ہے، جو ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا۔

لانچ کے موقع پر پاکستان اور چین کے ماہرین اور سائنسدانوں کی موجودگی نے اس تاریخی لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔ دونوں ممالک کے ماہرین نے اس اہم منصوبے پر تبادلہ خیال کیا اور سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ کو سراہا۔یہ سیٹلائٹ پاکستان کی سائنسی تحقیق اور زمینی نگرانی کے لیے اہمیت رکھتا ہے، اور اس کی مدد سے پاکستان کے دفاعی، زرعی، اور ماحولیاتی شعبوں میں بہتری متوقع ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے پاکستان کو زمین کی تصاویر حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جو قدرتی آفات کی پیشگوئی، وسائل کی نگرانی، اور دیگر اہم سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوں گی۔

یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلا کے میدان میں ایک نئی پیشرفت کی علامت ہے اور پاکستان کی عالمی سطح پر سائنسی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرے گا۔پاکستان کا یہ اقدام نہ صرف ملک کی سائنسی کمیونٹی کے لیے ایک کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی تکنیکی اور سائنسی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

سپارکو کے ترجمان نے اس سیٹلائیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ای او 1 سیٹلائیٹ پاکستان کی خلائی تحقیق میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیٹلائیٹ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور مختلف شعبوں میں اس کے فوائد حاصل ہوں گے۔ای او 1 سیٹلائیٹ کو خصوصی طور پر ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد قدرتی آفات کے دوران فوری طور پر مدد فراہم کرنا اور زراعت کے شعبے میں بہترین مشورے دینا ہے تاکہ فصلوں کی پیداوار اور وسائل کا بہتر استعمال کیا جا سکے۔اس سیٹلائیٹ کو شہری منصوبہ بندی میں بھی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے شہر اور دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق، ای او 1 سیٹلائیٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا اور ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی کے عمل کو مزید بہتر کرے گا۔

الیکٹرو آپٹیکل سٹیلائیٹ کی لانچ پر وزیراعظم کی مبارکباد
پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپارکو کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے الیکٹرو آپٹیکل (EO-1) سٹیلائیٹ کے کامیاب لانچ پر اظہار خیال کیا ہے۔ یہ سٹیلائیٹ چین کے Jiuquan سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ یہ لمحہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے اور یہ ہماری سائنسی اور ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کا ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ "یہ سٹیلائیٹ فصلوں کی پیداوار کی پیشن گوئی سے لے کر شہری ترقی کے منصوبوں تک مختلف شعبوں میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوگا۔ اس کی مدد سے ہم نہ صرف اپنے قدرتی وسائل کا بہتر انداز میں تجزیہ کر سکیں گے بلکہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے بھی کر پائیں گے۔”انہوں نے سپارکو کی کامیابی کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں صلاحیتوں کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ "سپارکو کی سربراہی میں اس خلائی مشن نے ہماری ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ساتھ قدم ملا کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ "وزیراعظم نے پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کی لگن اور بہترین ٹیم ورک پر مبارکباد دی اور کہا کہ "ہمیں اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز پر فخر ہے جنہوں نے اس مشن کی کامیابی کے لیے اپنی محنت اور عزم کو سامنے رکھا۔”یہ کامیاب لانچ نہ صرف پاکستان کی خلائی تحقیق میں اہم قدم ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔

الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے،ترجمان پاک فوج
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے،سیٹلائٹ سے زراعت میں فصلوں کی نگرانی کی جاسکے گی،سیٹلائٹ سے آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جاسکے گی، سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی اور شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا،سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ سے متعلق بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا،سیٹلائٹ معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں اور آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا، سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی کے اہداف کیساتھ خلائی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافے کیلیے تیار کیا گیا۔

سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں

بانی پی ٹی آئی ملکی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکو ثابت ہوچکا ،عطا تارڑ

Comments are closed.