پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب وفات پاگئیں

0
28

وہاڑی :پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر ماہم آفتاب وفات پاگئیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر اولمپیئن ماہم آفتاب اسلام آباد میں وفات پا گئیں۔

ذرائع کے مطابق وہاڑی سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائی کوانڈو پلیئر کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔پاکسان کی ممتاز کھلاڑی ماہم آفتاب نے جرمنی،،ایران اور بھارت سمیت دیگر کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

گزشتہ 4 ماہ سے ماہم آفتاب برین ٹیومر کی وجہ سے مختلف اسپتالوں میں زیر علا ج رہیں۔انہوں نے پاکستان آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی سطح پر بھی کئی میڈلز اپنے نام کیے۔

انکی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply