پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملک کی 75 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر:دنیا کپتان کو مان گئی

0
27
پاکستان-کے-زرمبادلہ-ذخائر-ملک-کی-75-سالہ-تاریخ-کی-بلند-ترین-سطح-پردنیا-کپتان-کو-مان-گئی #Baaghi

کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملک کی 75 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر:دنیا کپتان کو مان گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ملک کی 75 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 4 سال کی بلند ترین سطح، 18 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔یورو بانڈ کی فروخت کے بعد اسٹیٹ بینک کو 1 ارب ڈالرز کی رقم موصول ہوئی، اسی باعث زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 25 ارب ڈالرز کی سطح عبور کر گئے ہیں، ملکی تاریخ میں آج تک مجموعی زرمبادلہ ذخائر اتنی بلند ترین سطح پر نہیں پہنچے۔

دوسری جانب ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ ایک مالی سال کے دوران مختلف ذرائع سے سالانہ 55 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ کمانے میں کامیاب رہا۔پاکستان نے 29 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر، 25 ارب ڈالرز سے زائد ایکسپورٹس اور ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی رقوم کی مدد سے 55 ارب ڈالرز سے زائد کا زرمبادلہ کمایا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ اس کے علاوہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاص کر ترسیلات زر میں توقعات سے زائد اور ریکارڈ اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء میں تقریباً 2.7 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو کہ جون 2020 کے مقابلے میں 9 فیصد زائد ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق عید کی آمد کی وجہ سے جون کے دوران ترسیلات ِزر مزید بڑھنے میں مدد ملی، یوں مالی سال 21ء میں مجموعی ترسیلات ِزر 29.4 ارب ڈالر کی سالانہ تاریخی سطح تک پہنچ گئیں۔ مالی سال 21ء میں پچھلے برس کی نسبت ترسیلات ِزر میں 27 فیصد کی نمایاں نمو دیکھی گئی جو مالی سال 03ء سے اب تک اضافے کی تیز ترین شرح ہے۔

Leave a reply