پاکستان کی جی ڈی پی آئی ایم ایف کی توقعات کے برعکس جمپ کرگئی

0
35

لاہور:پاکستان کی جی ڈی پی آئی ایم ایف کی توقعات کے برعکس جمپ کرگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جی ڈی پی جو کہ اس وقت بہت اہم اورسب سے زیادہ زیربحث ایشو ہے کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ابھی بھی جاری ہیں‌

اس حوالے سے آئی ایم ایف کےحوالے سے مختلف قسم کی رپورٹس جاری ہوتی رہی ہیں ، جن میں ایک تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ آئی ایم ایف کی توقعات جی ڈی پی کے حوالے سے بہت کم تھیں مگرپاکستان نے جس طرح‌جمپ لگایا آئی ایم ایف بھی حیران رہ گئی

 

اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ریجنل اکنامک آؤٹ لُک (مستقبل کا علاقائی معاشی منظر نامہ) رپورٹ جاری کردی ہے جس میں جاری سال کے حوالے سے پاکستان کی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 1.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا

آئی ایم ایف کے مطابق کورونا وائرس کے باعث معاشی غیریقینی صورت حال کا سامنا ہے جس کے باعث پاکستان سمیت خطے کی جی ڈی پی 1.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ دیگرممالک کی بھی جی ڈی پی کا ایک مختصر سا خاکہ بیان کیا گیا ہے جس کے مطابق ہندوستان: 11.5٪،چین: 8.1٪
ملائیشیا: 7٪،ترکی: 6٪،اسپین: 5.9٪،فرانس: 5.5٪،امریکی: 5.1٪،انڈونیشیا: 4.8٪،برطانیہ: 4.5٪،میکسیکو: 4.3٪،برازیل: 3.6٪،کینیڈا: 3.6٪،جرمنی: 3.5٪،جاپان: 3.1٪،روس: 3٪،اٹلی: 3٪،سعودی عرب: 2.6٪ اورنائیجیریا: 1.5٪ کی ہے

Leave a reply