بین الاقوامی پروازیں‌:پاکستان نےاہم فیصلےکرکےمسافروں کوخوش کردیا

0
39

کراچی:بین الاقوامی پروازیں‌:پاکستان نےاہم فیصلےکرکےمسافروں کوخوش کردیا،اطلاعات کے مطابق کورونا کی بہتر صورت حال پر پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بڑھا دیا۔یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب یہ اطلاعات اور رپورٹس پیش کی گئیں کہ کورونا کی صورت حال اب بہتر ہورہی ہے

ادھر پی آئی اے کے ذرائع مطابق پاکستان نے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن کو 20 سے بڑھا کر 50 فیصد کردیا، سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جولائی رات 12 بجے سے نئے فلائٹس آپریشن پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے تناظر میں این سی او سی کی ہدایات پر پروازیں محدود کی گئی تھیں اور غیرملکی ایئرلائنز کے فضائی آپریشن کو 20 فیصد تک محدود کیا گیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے پہلے محدود فضائی آپریشن کے باعث پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر این سی او سی نے سفارشات پر کابینہ نے آج منظوری دی، فیصلے کے تحت روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آسکیں گے۔

Leave a reply