یہ عیاشی نہیں‌توپھرکسےعیاشی کہتے ہیں‌!پاکستان کی مہنگی ترین شادی،اربوں روپےاڑادیئے،ایف بی آرسرپکڑکربیٹھ گئی

لاہور: یہ عیاشی نہیں‌توپھرکسےعیاشی کہتے ہیں‌!پاکستان کی مہنگی ترین شادی،اربوں روپےاڑادیئے،ایف بی آرسرپکڑکربیٹھ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی مہنگی ترین شادی نے جہاں ایک طرف شہرت کی بلندیوں‌ کو چھولیا ہے وہاں ہرکوئی سننے والا دنگ بھی رہ گیا ہے، ادھر ایف بی آر والے بھی سرپکڑ کربیٹھ ئگے ہیں کہ ایک طرف قوم غربت کی وجہ سے بھوک وافلاس کا شکار ہے تو کہیں عیاشی کی بھی کوئی حد نہیں‌،

 

 

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے پاکستان کی مہنگی ترین شادی کی انکوائری مکمل کر لی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بیورو آف ریونیو(ایف بی آر) کی انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بزنس مین شیخ محمد اقبال کی بیٹی کی شادی کے لیے نجی کنٹری کلب کو بک کیا گیا ۔

ایف بی آرنے حقائق جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ نجی کنٹری کلب کو 120 روز کے لیے 15 کروڑ روپے میں بک کیا گیا تھا، ایف بی آر کی جانب سے تقریب ولیمہ کے لیے نجی ہوٹل کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات جاری ہیں ۔

 

تقریب ولیمہ میں دو گلوکاروں کو 1 کروڑ 15 لاکھ روپے کی ادائیگی کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تقریب میں مولانا کو نکاح کے لیے دیے گئے 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھی تقریباََ 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے جبکہ بارات ڈیکوریشن کے لیے ڈیڑھ سے 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ۔

شادی میں آتش بازی کے لیے ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ۔ فوٹو گرافی اور اسٹوڈیو کے لیے 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ، جبکہ ایک اور کمپنی کو ویڈیو گرافی کے لیے 45 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔ جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ادائیگیوں کی تصدیق کے لیے تحقیقات جاری ہیں ۔

 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی شادی کی تقریب کے کچھ روز سے خوب چرچے ہو رہے تھے۔ اس شادی کی تقریب کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی کی تقریب تھی۔ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایف بی آر نے نوٹس لیتے ہوئے بزنس مین سے شادی میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس بزنس مین کے شریف فیملی سے خصوصی تعلقات ہیں اورشیخ محمد اقبال نامی بزنس مین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی تمام دولت کا بھی حساب شروع ہوگیا ہےکہ اس نے کمایا کہاں سے اوراتنی عیاشی کے پیچھے کیا حقائق ہیں‌؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.