اناللہ واناالیہ راجعون:پاکستان صدمےمیں‌ڈوب گیا،اہم شخصیت خواجہ صاحب وفات پاگئے

0
29

کراچی :اناللہ واناالیہ راجعون:پاکستان کی اہم شخصیت خواجہ صاحب وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کوآج سخت صدمہ جب پاکستان کی اہم شخصیت المعروف”خواجہ”صاحب 91 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے۔

خواجہ سعید حئی کا شمار ملک کے اسپورٹس لیجنڈز میں کیا جاتا ہے اور وہ پاکستان کی جانب سے 3 گرینڈ سلم میں کھیل چکے تھے۔خواجہ سعیدحئی نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، فرنچ اوپن اور ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

خواجہ سعید حئی نے کئی مرتبہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی بطور کپتان اور بطور نان پلیئنگ کپتان نمائندگی کی جبکہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر بھی رہے۔

خواجہ سعید حئی کے انتقال پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور نائب صدر خالد رحمانی کے علاوہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply