پاکستان کی نئی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ حادثے کا شکارہوگیا

0
24

لاہور:پاکستان کی نئی نجی فضائی کمپنی ایئرسیال کا طیارہ حادثے کا شکارہوگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں فضائی سفر کے لیے خدمات پیش کرنے والی نجی فضائی کمپنی ایئر سیال کا طیارہ آج تھوڑی دیر پہلے حادثے کا شکارہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق پائیلٹ نے ہنگامی طورپرطیارے کو اسلام آباد ائیرپورٹ پراترنے کی اجازت طلب کرتے ہی طیارہ اتاردیا

ذرائع کے مطابق اس طیارے کی ابتدائی حادثے کی اطلاعات کچھ اس طرح ہیں کہ ائیر سیال کے اس طیارے کے ساتھ کوئی پرندہ ٹکرایا ہے جس سے طیارہ ہچکولے کھانے لگا

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس پرندے کے ٹکرانے سے جہاز کی دائیں پرکے قریب سوارخ ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے پائیلٹ نے اس اتارنے میں‌ہی عافیت سمجھی

یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اس طیارے میں خرابی کی وجہ سے ایئر سیال کی یہ پرواز منسوخ کردی گئی ہے

Leave a reply