پاکستان کا سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی ایچ ڈی پر منتقل

0
18

اسلام آباد:پاکستان کا سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی ایچ ڈی پر منتقل ،اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، پاکستان کےسرکاری نیوزچینل کو ایچ ڈی پر منتقل کر دیا ‏گیا۔

وزیراعظم عمران خان 6 اگست کو ایچ ڈی نشریات کا افتتاح کریں گے اس حوالے سے فرینڈشپ ‏سینٹرمیں وزارت اطلاعات کےتحت تقریب کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی، ‏ریڈیوپاکستان، اےپی پی اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ڈیجیٹلائز کر دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت کے ماتحت 5اداروں کو جدیدتقاضوں سےہم آہنگ کر دیا، پی ٹی وی ‏نیوز کو 6 اگست سے ایچ ڈی پرمنتقل کررہےہیں اور پی ٹی وی ہوم اوراسپورٹس کوپبلک پرائیویٹ پر ‏لے جا رہے ہیں۔

Leave a reply