پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں اسٹیج لگا لیا،تمام اپوزیشن رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے

لاہور:پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی میں اسٹیج لگا لیا،تمام اپوزیشن رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں نے لاہور کے بعد کراچی میں اسٹیج لگا لیا ہے اورتازہ ترین اطلاعات میں کہاگیا ہےکہ تمام اپوزیشن رہنما جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کراچی کے باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت اعلیٰ قیادت پنڈال میں پہنچ گئی۔

اپوزیشن جماعتوں کےاتحاد پی ڈی ایم کے آج ہونے والے دوسرے جلسےکی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام جماعتوں کے رضا کاروں اور میڈیا کو پاسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

جلسے میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان پہلے ہی کراچی میں موجود ہیں جب کہ مریم نواز بھی لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے مختلف علاقوں سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں کراچی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.