ٹی 20 سیمی فائنل ،پاکستان کے جیتنے کی کس نے کی پیشنگوئی؟

0
66

ٹی 20 سیمی فائنل ،پاکستان کے جیتنے کی کس نے کی پیشنگوئی؟
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آج پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڑے ایونٹ کے بڑے مقابلے میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں شروع ہوگا سیمی فائنل میں پاکستان کی فتح کے لئے جہاں تمام قوم دعاگو ہے اور قومی ٹیم کی فتح کے لئے پُرجوش ہے وہیں وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے ورلڈ کپ ٹی 20 کے سیمی فائنل کیلئے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے- شیخ رشید نے کہا کہ میری دعا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم سیمی فائنل جیتے، قومی کرکٹ ٹیم کے سارے کھلاڑی پر امید ہے،اگر فائنل میں پہنچے تو دعا ہے فائنل بھی جیتیں۔

امریکی سفارتخانے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ٹی 20ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ،امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں پر کرکٹ سوار ہے ہم نے اپنی کمیونٹی سے پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ ٹیم کون سی ہے؟ ہمیں جواب ملا، اسلام آباد کی پسندیدہ ٹیم واضح ہے ،ہماری کمیونٹی نے تو یہ بھی کہاہے کہ بھلا یہ بھی کوئی پوچھنے والی بات ہے؟

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کو پسند کروں گی کرکٹ کے جنونی ملک کو جیتتا ہوئے دیکھ کر زیادہ خوشی ہوگی پاکستان کے ہاتھ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی دیکھ کر خواب پورا ہوگا اگر آسٹریلیا سیمی فائنل میں جیت جاتا ہے تب بھی بہت خوشی ہوگی جوبھی نتیجہ نکلے امید ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کامیچ زوردارہوگا

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آج ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل میچ ہے،پاکستانی کرکٹ ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی، گرین شرٹس فائنل میں پہنچ کر ٹرافی پاکستان لائےگی،کے ایم سی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی اسکرینز نصب کی ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کو ہم ملکر منائیں گے،

پنجاب کے صوبائی وزیر صحت رائے تیمورنے کہا ہے کہ ٹی20ورلڈ کپ کے پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میچ کے لئے قومی شاہینوں کے لئے دعا گو ہوں۔پوری قوم بھی پاکستان ٹیم کی کامیابی کے لئے دعا کرے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں آج سیمی فائنل پاکستان کی سب سے بڑی سکرین پر دکھایا جارہا ہے۔شائقین اور فیمیلیز کے لئے انٹری فری ہے۔

گلگت کی ضلعی انتظامیہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ کو گلگت سٹی پارک میں بڑی سکرین نصب کرکے دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردی کے پیش نظر رات کو بون فاٸر کا اہتمام بھی کیا جائے گا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز برائن لارا نے پیش گوئی کی ہے کہ سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے گی میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر محمد رضوان اور آلراؤنڈر شعیب ملک کی صحت پہلے سے بہتر ہوئی ہے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کہ محمد رضوان اور شعیب ملک بہت بہتر محسوس کررہے ہیں میڈیکل پینل دوپہر کو دوبارہ معائنہ کریگا،محمد رضوان اور شعیب ملک فُلو کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کرسکے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے گزشتہ روز 2 گھنٹے پریکٹس کی تھی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14نومبر کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گاآج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ ہوجائے گا

Leave a reply