پاکستان کو پی ٹی آئی کانہیں پورے ملک کے وزیر اعظم کی ضرورت ہے ، بلاول

0
25

پاکستان کو پی ٹی آئی کانہیں پورے ملک کے وزیر اعظم کی ضرورت ہے ، بلاول

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، پی پی پی کے چینئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم کل لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں ، تاکہ پاکستان کو پاکستان کا وزیر اعظم مل سکے، موجودہ وزیر اعظم صرف پی ٹی آئی کا وزیر اعظًم ہے، اور وہ اپنے آپ ایک جماعت کے محدود وزیراعظم ہیں کہتے ہی. اس حکومت کو لازمی جانا چاہیے .


بجٹ بل پاس ہونے سے قبل اپوزیشن کا دعویٰ کر رہی تھی کہ یہ بل پاس نہیں ہو گا. لیکن بل پاس ہو گیا ، واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے فنانس بل 2020 کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا،قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا جبکہ پلے کارڈز اور پوسٹرز بھی لہرا دیئے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے پلے کارڈز لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی پلے کارڈز قواعد کی خلاف ورزی ہیں ان کو ہٹایا جائے۔ ووٹنگ میں بی این پی مینگل کے 2 ارکان نے اپوزیشن کا ساتھ دیا. جس پر پی پی سمیت سب اپوزیشن جماعتوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا

Leave a reply