پاکپتن میں‌ یپاٹائٹس کی آگاہی واک کا انعقاد

0
60

پاکپتن میں‌ حکومت پنجاب کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس جیسی موذی مرض کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ہے، ہیپاٹائٹس آگاہی واک کی سربراہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرشرجیل شاہد گجر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ناصر ملک اور انچارج پی کے ایل آئی ہیپاٹائٹس کنٹرول روم ڈاکٹر امان اللہ خان نے کی ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کی جانے والی ہیپاٹائٹس آگاہی واک میں ہسپتال سٹاف سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ہے، ہیپاٹائٹس آگاہی واک کا مقصد شہر فرید کے باسیوں کو ہیپاٹائٹس موذی مرض کے نقصانات و علاج کے متعلق آگاہ کرنا ہے.

پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کیلئے ادویات اور سہولیات کی کمی بھی پائی جاتی ہے، مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

عابد علی بودلہ نمائندہ باغی ٹی وی پاکپتن

Leave a reply