پاک روس فوجی مشقیں دروزبہ 5 تربیلا کے مقام پرجاری

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ فائیو تربیلا میں جاری ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشقوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستوں نے اسکائی ڈائیونگ سمیت مختلف مشقیں کیں،کھیلوں کی سرگرمیاں بھی مشقوں کا حصہ ہیں،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی افواج کے مابین مشترکہ مشقتوں سے اسپیشل فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

مشقوں کا آغاز 8 نومبر کو کیا گیا تھا، مشقوں کے آغاز پر دونوں ممالک کا قومی ترانہ بجایا گیا تھا، تقریب میں روس کے سفیر، دونوں ممالک کی افواج کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ بعد میں مشقوں میں استعمال ہونے والےجدید اسلحہ کی نمائش کی گئی۔ ۔مشقوں میں پاک روس فیڈریشن کی سپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقیں دوہفتے جاری رہیں گی۔

یاد رہے کہ روس کی فوج پاکستان میں 2016 سے آنا شروع ہوئی ہیں. واضح رہے کہ دونوں ممالک میں دفاع تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا، جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیا تھا۔

Leave a reply