پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی کی دوست بھی اس کے نقش قدم پر،ایک اور لڑکی نے لگایا نعرہ

0
31

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی کی دوست بھی اس کے نقش قدم پر،ایک اور لڑکی نے لگایا نعرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی لڑکی کی دوست نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا، جس کے بعد اسے بھی گرفتار کر لیا گیا

جمعرات کے دن امولیا لیونا نورونہ نامی ایک نوجوان خاتون نے بنگلور وکے فریڈم پارک میں ایک احتجاجی ریلی میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے اسی دن ، ایک اور خاتون ، جو امولیہ کی فیس بک فرینڈ ہے ، نے شہر کے ٹاون ہال میں بھی ایسا ہی کیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اردرانامی خاتون کچھ پمفلٹ بھی پھینکے اور جلسے میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ جس کے فوراًبعد پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس پر بھی بھارت کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے.

دوسری جانب امولیا کے گھرپرمشتعل لوگوں نے پتھراوکیا اورکھڑکیاں توڑ دی گئیں۔ جمعے کی صبح ان کے آبائی شہر چیکماگالور کے کوپپا میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ مقامی وکلا نے اس موقع پر ان کی نمائندگی نہ کرنے کا اعلان کیا۔ امولیا لیونا اپنے فیس بک پروفائل کے مطابق ایک عام آئیڈیلسٹ ہے جو کہتی ہے کہ وہ دوسرے ممالک کا اتنا ہی احترام کرتی ہے جتنا وہ اپنے ملک کا احترام کرتی ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اب اس احتجاج میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، شاہین باغ دہلی کی طرز پر تمل ناڈو، اور دیگر شہروں میں احتجاج ہورہے ہیں۔

کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

متنازعہ شہریت ایکٹ، بھارت کی حکمران جماعت کو لگا بڑا دھچکا

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والی بھارتی لڑکی پر غداری کا مقدمہ، جیل بھجوا دیا گیا

Leave a reply