پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا

0
34

اسلام آباد: پردیسیوں کی قسمت جاگ اٹھی ، یونان میں موقع مل گیا اطلاعات کےمطابق یونان میں ہونے والے سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈ کپ کے لیے متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے جس کے باعث یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑگئیں۔سکس اے سائیڈ فٹبال سوکا ورلڈکپ آج سے یونان میں شروع ہورہا ہے جس میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ سلوانیہ کے ساتھ کھیلے گی۔

ترک افواج نے 500 سے زائد کردباغی ماردیئے

دوسری طرف پاکستان میں یونانی سفارت خانے کی جانب سے متعدد کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہ کرنے کہ وجہ سے ٹیم کے متعدد کھلاڑی یونان نہیں جاسکے۔ ٹیم کمبی نیشن تو خراب ہو ہی چکا تھا لیکن ہنگامی صورتحال میں یورپ میں مقیم پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

رواں ماہ کے آخر میں زندگی کا اہم اعلان کروں گا‘‘حمزہ علی عباسی

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے اس ٹیم کو شرکت کرنا تھا جو لیژر لیگ فائنل جیتی تھی، اس کے ساتھ اوپن ٹرائلز سے منتخب پلیئرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بننا تھا تاہم یونانی سفارتخانے سے اکثر کھلاڑیوں کو ویزے نہ مل سکے، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ازسر نو تشکیل ہوئی اور ان کھلاڑیوں کو لیا گیا جو پہلے سے یورپ میں مقیم تھے یا پھر ان کے پاس یورپی ویزے موجود تھے۔

۔

دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

Leave a reply