پاکستان کا سعودی عرب میں خواتین کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا ارادہ

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ستمبر میں سعودی عرب میں ہونے والے ملٹی نیشنل ویمنز ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی دعوت قبول کر لی۔سعودی مملکت ستمبر میں خواتین کا ایک ٹورنامنٹ منعقد کرنے جا رہی ہے جس میں کم از کم چار اور زیادہ سے زیادہ چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس حوالے سے پی ایف ایف سے چند روز قبل سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن نے رابطہ کیا تھا۔ جیسے ہی پی ایف ایف کو ٹورنامنٹ کے بارے میں بقیہ معلومات مل جائیں گی تو وہ اس ماہ کے آخر تک خواتین ٹیم کا کیمپ لگایا جائے گا، اس حوالے سے پی ایف ایف پرامید ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کی نشوونما کے لیے اہم ثابت ہوگا کیونکہ انہیں مزید بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں چار ملکی کپ کھیلا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں پاکستان، سعودی عرب، کوموروس اور ماریشس نے حصہ لیا۔
پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم نے 2023 میں اب تک کل سات میچز کھیلے ہیں ،گرین شرٹس نے آخری بار جولائی میں سنگاپور کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلا تھا جس میں وہ زبردست مظاہرہ کے بعد 1-0 سے ہار گئے تھے۔

Comments are closed.