پاکستانی فوجی وفد کا چین کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار

0
20

پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی 3 افراد پر مشتمل فوجی وفد نے 9 سے 12 جون 2022 تک عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے چینی فوج اور دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام سےوسیع پیمانے پر بات چیت کی اپیکس میٹنگ 12 جون کو ہوئی جس میں پاکستانی فریق کی سربراہی چیف آف آرمی سٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی-


آئی ایس پی آر کے مطابق چینی فریق کی قیادت چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے کی دونوں اطراف نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر اپنے اپنے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آتشزدگی کےشکار آئل ٹینکر سےآبادی کو بچانے والے ڈرائیورکور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں نقد انعام اور اعزاز…

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں اپنی تزویراتی شراکت داری کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر نقطہ نظر کا باقاعدہ تبادلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فریقوں نے تین خدمات کی سطح پر اپنی تربیت، ٹیکنالوجی اور انسداد دہشت گردی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

Leave a reply