پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں میوزک انڈسٹری کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب نوجوان نسل حیرت انگیز اور خوبصورت آواز میں سوشل میڈیا پراپنی میوزک ویڈیو یا گانا شیئر کرتے ہیں تو یہ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔
Makes me so so happy seeing young girls & boys with AMAZING raw voices putting their videos online. Thats how I started in 2012 but I was the only one doing it at that time. Now we have a force. The future is looking good InshaAllah. 🇵🇰💚 and I plan to play my part as well. 2021!
— Asim Azhar (@AsimAzharr) August 16, 2020
انہوں نےاپنا ماضی یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جب2012 میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا تو اس وقت بہت کم لوگ اس طرف آتے تھے اور اپنی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تھے لیکن اب ہمارے پاس ایسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد ہے اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ آج کل بہت سے نوجوان اس میوزک انڈسٹری سے منسلک ہو رہے ہیں۔
گلوکار نے یہ بھی لکھا کہ انہیں پاکستان میوزک انڈسٹری کا مستقبل اچھا دکھائی دے رہا ہے اوروہ اس کی ترقی کے لیے 2021 میں آئندہ بھی اپنا کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔