
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عیدالفطر کی نماز اٹنگھم کی ایک مسجد میں ادا کی. پاکستانی کھلاڑی وہاں موجود دیگر مسلمانوں سے عید ملتے رہے اور اس موقع پر انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی مبارکبادیں بھی دی جاتی رہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناٹنگھم کی مسجد میں محمد حفیظ، آصف علی، حارث سہیل ، شاداب خان،حسن علی، شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی ،وہاب ریاض، عماد وسیم، امام الحقسمیت دیگر کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ سے وابستہ افراد نے نماز ادا کی. پاکستانی کھلاڑی نماز عید کی ادائیگی کیلئے ہوٹل سے بس کے ذریعے مسجد عمر روانہ ہوئے اس موقع پر زیادہ تر کھلاڑیوں نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ نہایت خوشگروا موڈ میں نظر آرہے تھے۔
قومی ٹیم کی نماز عید کیلئے مسجد آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں عید کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ میں پہلی جیت پر بھی مبارکباد دی، اس موقع پر وہاں موجود شائقین کرکٹ نے قومی کھلاڑیو ں کو گلے بھی لگایا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی مسجد میں عید کی ادائیگی اور لوگوںسے ملنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ نمبر ون ٹیم انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار فتح نے کھلاڑیوں اور عوام کے دل جیت لیے ہیں اور پاکستانی قوم کی جانب سے اس فتحکو عید کا تحفہ قرار دیا گیا ہے.