پاکستانی فلمساز و صحافی نے صنفی مساوات کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

0
16

پاکستانی نژاد سنگاپورمیں رہائش پذیر فلم ساز و صحافی شہزاد حمید احمد نے اپنی منفرد دستاویزی فلموں اور صنفی مساوات سے متعلق ڈاکومینٹریز بنانے پر عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا-

باغی ٹی وی :33 سالہ فلمساز و صحافی شہزاد حمید احمد اگرچہ نائیجیریا میں پیدا ہوئے تاہم ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہی ہے اور وہ یہاں پلے بڑھے لیکن بعد ازاں سنگاپور منتقل ہوگئے۔

شہزاد حمید احمد بطور صحافی بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہین ان کو زیادہ تر صنفی مساوات سے متعلق نیوز رپورٹس اور دستاویزی فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور ان کی دستاویزی فلمیں دنیا بھر کے مختلف نیوز چینلز پر نشر ہوچکی ہیں اور انہیں ان کے اسی کام کی وجہ سے ہی سنگاپور کی ایک تنظیم نے ایوارڈ سے نوازا۔

یونائیٹڈ ویمن سنگاپور(یو ڈبلیو ایس) کی جانب سے پاکستانی نژاد فلم ساز کو صنفی مساوات کے 2020 کے ایوارڈ سے نوازا گیا یونائیٹڈ ویمن سنگاپورکی جانب سے پاکستانی نژاد فلم ساز کو اپنی دستاویزی فلموں اور نیوز ڈاکیومینٹریز میں خواتین کی خدمات اور کام کو سامنے لانے پر انہیں صنفی مساوات کے ایوارڈ سے نوازا گیا-

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی میں شہزاد حمید احمد اسپین کے بادشاہ سے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرنے سمیت متعدد ڈاکیومینٹری ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں-

Leave a reply