پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی ، کورایج کی اجازت ہوگی یا نہیں‌ ؟

0
27

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹونٹی ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی ، کورایج کی اجازت ہوگی یا نہیں‌ ؟

باغی ٹی وی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی ٹیموں کے ٹریننگ شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے.. دونوں ٹیمیں اب پانچ سے آٹھ فروری تک بیک وقت قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں گی.

نیئے ٹریننگ شیڈیول کے مطابق شام 6:30 بجے: دونوں ٹیموں کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کریں گی . نیوز رپورٹرز، کیمرہ مینز اور فوٹو گرافرز کو فار اینڈ بلڈنگ سے کوریج کی اجازت ہوگی.
پاکستان کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کا سکواڈ لاہور دو دن پہلے پہنچا تھا م جنہیں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کلیئر ہونے کے بعد ٹریننگ کی اجازت دی گئی ۔
ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کے معروف کھلاڑیوں کی تعداد کم ہے کیونکہ کوینٹن ڈی کوک، ریسی وینڈرڈوسن، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی اور اینرچ نورٹجے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپس لوٹ جائیں گے۔ جنوبی افریقہ ٹی 20 سکواڈ کی قیادت ہینرچ کلاسن کریں گے جبکہ پہلی مرتبہ منتخب ہونے والے اوکولے سیلے، وکٹ کیپر ریان ریکلیٹن اور بلے باز جیکس سنائیمن پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کھیلنے کیلئے بے تاب نظر آئیں گے۔

جنوبی افریقی سکواڈ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو گیا ہے جبکہ ٹیسٹ سیریز میں حصہ لینے والے تین کھلاڑی راولپنڈی میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز 11 فروری سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی جبکہ دوسرا میچ 13 اور تیسرا میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کی ٹی 20 ٹیم پاکستان کے دورے پرہے جہاں وہ دو ٹی 20 میچ کھیلے گی. اس سلسلے میں جنوبی آفریقن ٹیم کے لیے خاص انتظام کیے گئے ہیں . جس میں سکیورٹی کو لے کر کے بھی بہت ڈائٹ شیڈیول ہے.

Leave a reply