شویتا تیواری ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں ، وہ بگ باس کی بھی ونر ہیں. ان کی بیٹی پلک تیواری نے چن دی کڑی جیسے گانے کی وڈیو میں کام کیا اور اپنی صلاحیتیں لوگوں کے سامنے رکھیں. پلک تیواری اسی سال سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں قدم رکھ رہی ہیں. پلک نے بتایا ہے کہ میرا نام جب سیف علی خان کے بیٹے ابراہم کے ساتھ جڑا تومیری والدہ نے مجھے پوچھا کہ نیوز میں سب کیا چل رہا ہے ، تومیں نے ان کو بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں . پلک کہتی ہیں کہ میں جس انڈسٹری میں ہوں وہاں کسی کے ساتھ بھی نام جڑنا معمولی بات ہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ میری والدہ مجھ پہ بہت زیادہ یقین رکھتی ہیں ، وہ جب میرے افئیرز
اور سکینڈلز کی خبریں کہیں پڑھتی ہیں تو مجھے لنک بھیج کر پوچھتی ہیں کہ یہ کیا ہے تومیں ان کو تسلی دیتی ہوں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ،کیونکہ نہ میری کسی کے ساتھ دوستی ہے اور نہ کوئی ہے جس کو میں پسند کرتی ہوں. پلک نے کہا کہ میری والدہ نے مجھے بہت مضبوط بنایا ہے لہذا میں کسی بھی قسم کے سکینڈل کی خبر سے نہیں گھبراتی میرا فوکس میرے کام پر ہے.