فلسطین، اسرائیل کشیدگی بڑھ گئی، عالمی جنگ شروع ؟

اب جنگوں کا زمانہ نہیں رہا

پی این این نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں اینکر پرسن مبشر لقمان کے ایک سوال پر شمشاد احمد نے کہا کہ کہ آج جو کچھ بھی ہورہا یا جسیے حماس نے حملہ کیا ہے دراصل انہوں نے اپنی پریشانی بارے لوگوں کو آگاہ کیا ہے تم اپنی اپنی اس میں مگن ہو لیکن ہماری یہ پریشانی یا مسئلہ کو بالکل بھلایا ہوا ہے اور یہ بالخصوص سگنل تھا ہمارے گلف کی ریاستوں کو وہ اب اس بات پر توجہ دیں.

شمشاد احمد نے مزید کہا کہ اب جنگوں کا زمانہ نہیں رہا اور اب مسلم ورلڈ کیلئے بھی یہ بات الارمنگ ہے کہ وہ اب مل بیٹھ کر سوچیں کہ اب ان مسائل کا حل نکالنا ہے اور جنگ سے معاشرے کو نجات دلانی ہے کیونکہ ان جنگوں کا زمانہ رہا نہیں.


ان کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد تھر تھراہٹ پیدا ہوگئی اور اب دنیا میں جنگ جدل کا رول ختم ہوگیا ہے جبکہ جنگ کا جواب جنگ سے نہیں‌ہوتا ہے، حماس نے جو حملہ کیا وہ ٹھیک ہے کیونکہ اقوام متحدہ میں بھی قوانین موجود لیکن عمل درآمد کچھ بھی نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھی فلسطین کی طرح ہے اور یہاں بھی وہی صورت حال ہے لیکن مسلم دنیا نے بھی اس بارے کچھ نہیں سوچا ہے جو افسوس ناک ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نگراں وزیراطلاعات سے روسی سفیر کی ملاقات؛ معیشت، تعلیم، ثقافت زیر بحث
اسرائیل سے بھاگنے والوں کا ائیرپورٹ پر رش
کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی
مبشر لقمان نے ایک سوال کیا کہ ہماری حکومت اس بارے میں بالکل چپ کیوں ہے کم از کم کچھ تو کہنا چاہئے اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس کی بھی ایک وجہ ہے کیونکہ ہم نے امریکہ کے ساتھ خود کو باندھ لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم بولتے نہیں ہیں.

Comments are closed.