فلسطین، اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی، نہتے شہریوں پر حملے

0
63

فلسطین کے علاقے نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملے کر دیے۔جس میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے کتنے فلسطینی زخمی ہوئے؟ اہم خبر

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی کارکنوں نے نابلس میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے 3  فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ 14 فلسطینی ربڑ کی گولیاں لگنے اور  34 آنسوگیس کی شیلنگ کے دوران میں زخمی ہوئے۔ اس دوران ان فورسز نے گولیوں اور گیس کے بموں سے فائر کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے والے مجرم کے لیے اعزاز ، اسرائیلی فوج میں بھرتی

مرکز اطلاعات فلسطین نے انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ ماہ ستمبر کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 10 خواتین اور 81 بچوں سمیت 514 فلسطینی گرفتار ہوئے۔

فلسطین، اسرائیلی فوج نے آج کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ قابض اسرائیلی فوج نے بیت المقدس سے سب سے زیادہ 175 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ اور البیرہ سے 54، الخلیل سے 100، جنین سے 25، بیت لحم سے 25،نابلس سے 45، قلقیلیہ، طوباس سے 5،سلفیت سے 8، اریحا سے 10 اور غزہ کی پٹی سے 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

Leave a reply