جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ

0
83

جو کہا کر دکھایا، فلسطینی وزیر خارجہ کے ہمراہ قریشی نیو یارک روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی فوج کی جارحیت،مسجد اقصٰی پرحملوں کی مذمت کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے معصوم فلسطینیوں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے،

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صدارتی محل آمد ہوئی اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی. ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلقہ امور اور فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیرخارجہ نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام ترک صدر کو پہنچایا

بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ترکی سے نیویارک روانہ ہو گئے ،فلسطین،سوڈان اورترکی کے وزرائےخارجہ بھی شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ہیں وزیرخارجہ 20 مئی کوفلسطین سے متعلق جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فلسطین کی صورتحال پر دنیا میں عوامی ردعمل بہت حوصلہ افزا ہے،فلسطین کےعوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ متفق ہوکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، یورپی ممالک میں مقیم 65 ملین مسلمان، سول سوسائٹی، ممبران پارلیمنٹ سے رجوع کریں ،یورپی ممالک میں مقیم مسلمان فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم رکوانے کیلئے دباؤ ڈالیں،فلسطین میں بمباری سےبجلی منقطع، جبکہ پانی اور اشیائے خورونوش کی سپلائی متاثر ہے،عالمی برادری فلسطین کی صورتحال پر خاموش رہے تو یہ بہت افسوسناک ہوگا،

اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

سب دیکھتے رہ گئے، فیصل ایدھی بازی لے گئے، فلسطین بارے بڑا اعللان

ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی صدر کی اسرائیل کو یقین دہانی

مجھے ہراس بچے کے درد کا احساس ہے جوخوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے،الہان عمر امریکی صدر پر برس پڑیں

اسرائیلی بربریت، پاکستان کی تاجر تنظیمیں میدان میں آ گئیں

جنرل اسمبلی اجلاس، کس ملک کے وزیرخارجہ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ قریشی نے بتا دیا

مسلمان اکٹھے ہوجائے توفلسطین کی آزادی کوئی روک نہیں سکتا،گورنر پنجاب

اسرائیلی بربریت سے ابتک کتنے ہزار فسلطینی بے گھر ہو چکے؟

فلسطینی مسلمانوں کی مدد، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑا حکم دے دیا

فلسطینی عوام کی مدد، گورنر پنجاب بازی لے گئے

حکومت نہیں جانا چاہتی نہ جائے ہمیں فلسطین بھیجیں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،رکن اسمبلی کا اعلان

اسرائیلی بربریت جاری، غزہ پر 25 منٹ میں 122 بم برسائے گئے

پاکستان کی اہم شخصیت کا ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ غزہ جانے کا اعلان

Leave a reply