پائلٹوں اوردیگرعملے کی حفاظت کی ذمہ داری پی آئی اے کی ہے ، کسی اورکی نہیں ،جلدکروناسے بچاوکےحفاظتی اقدامات کرے،پالپا

0
30

اسلام آباد:پائلٹوں اوردیگرعملے کی حفاظت کی ذمہ داری پی آئی اے کی ہے ، کسی اورکی نہیں ،جلد انتظامات کرے ،باغی ٹی وی کےمطابق پائلٹوں کی تنظیم پالپا نے پی آئی اے حکام کے نام اپنے ایک پیغام میں‌کہا ہےکہ خدارا اپنے پائلٹوں کوتو بچالو،ان پائلٹوں اوردیگرعملے کوکرونا سے بچاوکی ذمہ داری آپ پرعائد ہوتی ہے

ذرائع کےمطابق پی آئی اے کے نام اپنے خط میں پالپا کی طرف سے کہا گیا ہےکہ کرونا وائرس سے بچاوکے لیے حفاظتی اقدامات کی ذمہ داری پی آئی اے حکام کی ہے پھریہ جان بوجھ کرکیوں نظرانداز کررہے ہیں ، اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ جب تک پی آئی اے اپنے عملے کا خیال نہیں رکھے گی تو وہ کیسے بے فکرہوکراپنی ذمہ داریاں پوری کرسکیں گے

اپنے بیان میں پالپا نے کہا ہےکہ پائلٹوں کے کرونا ٹیسٹ کے حوالے سے بھی پی آئی اے حکام اپنا وعدہ ابھی تک نہیں نبھا سکے ، یہ ان کی ‌ذمہ داری تھی کہ وہ پائلٹوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرتے
ذرائع کے مطابق پالپا نے مزید کہا کہ پی آئی اے اس حوالے سے پائلٹؤں کو صیح اورٹھوس معلومات بھی فراہم نہیں کررہاجس کی وجہ سے دونوں کے درمیان ایک خلا ہے جسے جلد پرکیا جانا چاہیے

پالپا نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کرونا وائرس کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے اوراپنے پائلٹوں کی زندگیوں کا خیال رکھے ، اگرپی آئ اے ان اموراورگزارشات پرعمل نہیں کرتا تو پھرکل کو نقصان کا ذمہ داربھی یہی ہوگا کیونکہ پی آئی اے کے معاملات کو حل کرنا اس کی ذمہ داری ہے ناں کہ حکومت یا کسی دوسرے فریق کی

Leave a reply