فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

0
63

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں نوبچوں سمیت کم ازکم بائیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔فلسطین کی وزارت صحت نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا تاہم فوری طورپر کوئی بیان جاری نہیں کیا اس حوالے سے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ باضابطہ بیانات نقصان دہ ثابت ہوںگے ۔اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان کے مطابق امریکہ سلامتی کونسل کی جانب سے کشیدگی میں کمی لانے کے کسی بھی اقدام کو یقینی بنانے کیلئے تعمیری کردارادا کررہا ہے ۔ مختلف حکومتوں اور عالمی اداروں نے حالیہ قتل وغارت پربیانات کے ذریعے شدید تشویش کااظہار کیا اور تشدد کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

امریکہ، یورپی یونین اور برطانیہ نے اسرائیل اور فلسطینیوں پرزوردیا ہے کہ کشیدگی کو جلد سے جلد کم کریں۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے اوراستنبول میں اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے خلاف حالیہ اسرائیلی تشدد کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ۔

استنبول میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے ،پاکستان نے او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے لائحہ عمل کا مطالبہ کیا،

‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

 اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

Leave a reply