فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

0
52

فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے

ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فلسطینی فریق نے مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور قابض صہیونی حکومت کے فلسطینیوں پر حملوں اور فلسطینی عوام کی بھر پور مزاحمت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی ۔اسماعیل ہنیہ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے روزہ دار لوگوں کے خلاف غاصب اور ظالمانہ صیہونی حکومت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملے کے نتیجے میں نہتے مسلمانوں کے شہید اور زخمی ہونے کی مذمت کی اور انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطینی مقاصد کی حمایت پر زور دیا۔

قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی عوام کے قتل میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم برادری اس نسل کشی کے خلاف کھڑی ہے یہ بات محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور لوگوں اور بچوں کے قتل میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت انسانی حقوق کا احترام نہیں کرتی ہے اور ہم ہر روز اس حکومت کے جرائم کو دیکھ رہے ہیں۔

‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے کردیے ، کئی فلسطینی شہید ہوگئے ، تعداد بڑھنے کا خدشہ

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپ ، 170 فلسطینی شہری زخمی

 اسرائیل میں بھگڈر مچنے سے 44 افراد ہلاک 

عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

Leave a reply