فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت
فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے ایران کی حمایت کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ رات فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فلسطینی فریق نے مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال اور قابض صہیونی حکومت کے فلسطینیوں پر حملوں اور فلسطینی عوام کی بھر پور مزاحمت کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی ۔اسماعیل ہنیہ نے بھی ایرانی وزیر خارجہ سے فلسطینی عوام کی مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطین کے روزہ دار لوگوں کے خلاف غاصب اور ظالمانہ صیہونی حکومت کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ پر حملے کے نتیجے میں نہتے مسلمانوں کے شہید اور زخمی ہونے کی مذمت کی اور انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق اور فلسطینی مقاصد کی حمایت پر زور دیا۔ قبل ازیں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور فلسطینی عوام کے قتل میں غاصب … فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں