پلوامہ ٹو ہوتا نظرآ رہا ہے، آرمی چیف نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی،رحمان ملک

0
32

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ کہا مودی پلوامہ ٹو کروانا چاہتا ہے، آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے، ہر حد تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کے معاملے پر پارلیمینٹ کا ان کیمرہ اجلاس بلائے اور حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئےاقوام متحدہ کو فوری خط لکھے۔ کشمیریوں کی آہیں مودی کو زیادہ چلنے نہیں دیں گی،بھارت میں ایک بار پھر پلوامہ ٹُو ہوتا ہوا نظر آرہا ہے جو خود مودی کرائے گا، بھارت نے کچھ لوگوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے خفیہ اداروں نے اسے ناکام بنا دیا ہے۔

رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کشمیر پر بیان پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہے، ہم مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے.

یوم دفاع کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پاکستان کے عظیم اہلخانہ، یوم دفاع کے موقع پر بات کرنا باعث فخر ہے، شہیدوں کے متعلق شارٹ ڈاکومنٹری دیکھی آنکھیں نم ہوئیں تو دوسری جانب سر فخر سے بلند ہوا، میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، جب بھی مجھ سے پوچھا جاتا ہے کہ افواج پاکستان نے وہ کام کیا جو کوئی اور نہیں کر سکا تو میں کہتا ہوں کہ جب تک ایسے والدین ہیں جو ملک کے لئے اپنے بیٹوں کی جانیں نچھاور کرتے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقائے پاکستان کا سفر شہدا کی عظیم قربانیوں کا مرہون منت ہے.بلا شبہہ عظیم جدوجہد کے بعد عظیم ملک حاصل کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے خون دیا، ماؤں نے اپنے لال، بہنوں نے بھائی اور بیویوں نے اپنے شوہرقربان کئے.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل تھی ہمارے نوجوان ڈٹے رہے، وطن کے لئے سینے پر گولیاں کھائیں اور پاکستان کے امن کو قائم رکھا، آج پاکستان سے امن کا پیغام جاتا ہے یہ پیغام خطے اور دنیا کے لئے ہے ،پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو پرامن اور محفوظ پاکستان دیں،

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، ہم پوری استقامت سے سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کی عفریت سے جنگ لڑنے کے بعد اب ہماری جنگ غربت، جہالت، پسماندگی کے خلاف ہے تا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں ،ہمارا فرض ہے آنے والی نسلوں کو پرامن مستقبل دیں،آج کا پاکستان دنیا کےلیے امن اور رواداری کا پیمبر ہے،

کشمیر کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندتوا کی پیرو کار حکومت کے ظلم وستم کا شکار ہے، کشمیر ظلم میں جل رہا ہے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ ہے اور اسوقت تک رہے گا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے بغیر حل نہیں ہو جاتا ،کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،کشمیریوں کے تکالیف، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہیں، پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کی آزمائش ہے،ہر قسم کی قربانی کو تیار ہیں، آخری گولی ،آخری سپاہی تک لڑنے اور ہر حد تک جانے کو تیار ہیں ،پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا اور حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا،

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

افغانستان میں پائیدار امن کی کوشش کی، افغانستان کے امن کے لئے ہمارا بامقصد تعاون جاری رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن اور مذاکرات کی طرف زور دیا ہے،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ تمام غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں جی رہے ہیں،خون کی کوئی قیمت نہیں مگر آپ کا حوصلہ لازوال ہے، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے.شہداء کی قربانیاں پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ہم کوئی شہادت نہیں بھولے ،زندہ قومیں شہداء پر ناز کرتی ہیں. آج شہدائ کے گھر جانا اس بات کی دلیل ہے کہ ہم شہداء کو نہیں بھولے.

Leave a reply