پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

0
51

پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس ہونے والے پلوامہ حملے کے حوالہ سے انکشاف ہوا کہ حملہ آوروں نے دھماکے میں استعمال ہونے والا کیمیکل آن لائن خرید ا گیا

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ امیزون کے سٹور سے آن لائن کیمیکل خریدنے والے شخص اور دیگر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے،بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے سری نگر سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ واعظ الاسلام اور پلوامہ سے 32 سالہ محمد عباس ریتھر کو گرفتار کیا تھا ،

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق این آئی اے کے عہدیدار نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ، واعظ الاسلام نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ایمیزون آن لائن شاپنگ اکاؤنٹ کو آئی ای ڈی ، بیٹریاں اور دیگر لوازمات بنانے کے لئے کیمیکل خریدنے کے لئے استعمال کیا۔اور بعد ازاں اسے عسکریت پسندوں تک پہنچایا،

دونوں گرفتار ملزمین کو جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتھ پورہ میں ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ٹرک ڈرائیور طارق احمد شاہ اور ان کی بیٹی انشا طارق کوبھی چند روز قبل ہکری پورہ میں واقع اپنے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا.

پلوامہ خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں طارق احمد شاہ اور ان کی بیٹی انشا طارق کو جموں میں قومی تفتیشی ادارے این آئی اے کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 10 دن تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔طارق احمد شاہ (50) سالہ اور انشا طارق ((23 سالہ پر الزام ہے کہ انہوں نے خودکش حملہ آور عادل احمد ڈار کو اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔پولیس نے الزام لگایا کہ عادل احمد ڈار جیش محمد کے سرگرم کارکن تھے۔

بھارتی ایجنسیوں نے حملہ آوروں کے تعین میں ناکامی کے بعد پلوامہ حملے کے ایک سال بعد گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ این آئی اے کی جانب سے اس معاملے میں یہ دوسری گرفتاری ہے۔گزشتہ ہفتے ایجنسی نے جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شاکر بشیر ماگرے کو گرفتار کیا تھا۔ 22 سالہ شاکر بشیر فرنیچر کی دکان چلا رہے ہیں اور انہیں جیش محمد تنظیم کا معاون بتایا جا رہا ہے۔این آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔ شاکر بشیر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے پلوامہ خودکش حملہ آور عادل ڈار کی مبینہ طور پر مدد کی تھی۔ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے پلوامہ حملے میں استعمال کیے گئے آئی ای ڈی کو جمع کرنے میں مدد کی تھی۔

بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

این آئی کے مطابق عادل ڈار نے طارق احمد شاہ کے گھر میں ویڈیو بنایا تھا، جسے بعد میں جیش محمد نے جاری کیا تھا۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایجنسی نے الزام لگایا کہ گرفتار شدہ طارق احمد اور انشا طارق 2018 سے عسکریت پسندوں کو گھر میں پناہ دے رہے تھے ۔این آئی اے کے بیان کے مطابق طارق احمد شاہ پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ خود کش حملہ آور عادل ڈار ان کے گھر میں مقیم رہا ہے ۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

این آئی اے نے الزام لگایا کہ شاہ نے سی آر پی ایف کے قافلے پر حملے کی منصوبہ بندی میں مدد کی۔ یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ طارق شاہ کی بیٹی انشا طارق عسکریت پسندوں کے لیے کھانا پکاتی تھی۔ 2018-2019 کے عرصے کے دوران عسکریت پسند دو سے چار دنوں تک تقریبا 15 سے زیادہ مرتبہ طارق شاہ کے گھر پر ٹھہرے تھے۔

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

ابتدائی تفتیش میں الزام لگایا گیا ہے کہ کہ انشا طارق عسکریت پسند محمد عمر فاروق کے ساتھ مستقل رابطے میں تھیں۔ رابطے کے لیے ٹیلیفون اور دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا استعمال کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی نے دو فونز بھی برآمد کیے ہیں جنہیں جانچ کے لیے فارنسک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

پلوامہ حملہ مودی کی سازش تھی، گجرات کے وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

رواں برس 11 جنوری کو حزب المجاہدین کے کمانڈر نوید بابو اور ان کے ساتھی اور معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کی گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔نوید بابو اور معطل پولیس افسر ریویندر سنگھ کی گرفتاری کے بعد این آئی اے نے کارروائیوں کو مزید تیز کیا ہے۔ این آئی اے نے وادی کے اطراف و اکناف بالخصوص جنوبی کشمیر میں اب تک درجنوں چھاپے مارے ہیں۔یہ گرفتاریاں ، پلوامہ حملے کا ایک برس مکمل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہیں۔

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

واضح رہے کہ پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

Leave a reply